Live Updates

الزامات بے بنیاد،چیف جسٹس سے متعلق ہاشمی کا بیان ان کا اپنا تخیل ہے: عمران خان

پیر 1 ستمبر 2014 23:23

الزامات بے بنیاد،چیف جسٹس سے متعلق ہاشمی کا بیان ان کا اپنا تخیل ہے: ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات کا ساتھ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک سیاسی زندگی میں کبھی کسی سے مدد طلب نہیں کی، جاوید ہاشمی نے بے بنیاد الزامات لگا کر بدنام کرنے کی کوشش کی، میں کبھی بھی فوج سے سیاسی مدد نہیں مانگوں گا جبکہ چیف جسٹس سے متعلق جاوید ہاشمی کا بیان ان کے اپنے تخیل پرہی مبنی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :