جاوید ہاشمی کے تمام الزامات بالکل بے بنیاد اور مایوس کن ہیں،

پارٹی صدر کی جانب سے دروغ گوئی کے الزام کے بعد ان سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،کور کمیٹی کے کسی ب اجلاس میں مذکورہ معاملات زیر غور آئے نہ ہی کسی خفیہ ایجنڈے پر کاربند ہیں، بیان

پیر 1 ستمبر 2014 23:20

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے تمام الزامات بالکل بے بنیاد اور مایوس کن ہیں۔ تحریک انصاف کے صدر کی جانب سے دروغ گوئی کے الزام کے بعد ان سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ کورکمیٹی اجلاس میں تمام فیصلے متفقہ طور پر مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔

کور کمیٹی کے کسی بھی اجلاس میں مذکورہ معاملات زیر غور آئے نہ ہی کسی خفیہ ایجنڈے پر کاربند ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مکمل طور پر جمہوری جماعت ہے۔ ہمارے مطالبات کی طرح ہمارا احتجاج بھی مکمل طور پر پرامن، جمہوری اور آئینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روز اول سے ہی انصاف نہ ملنے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر رہے ہیں اگر جاوید ہاشمی سمجھتے کہ پی ٹی آئی کے فوج سے روابط ہیں تو انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے صدر کی جانب سے دروغ گوئی کے الزام کے بعد ان سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئینی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کے خلاف اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جا رہا ہے -

متعلقہ عنوان :