عوامی تحریک کے دھرنے سے ایک مشکوک شخص گرفتار

پیر 1 ستمبر 2014 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) عوامی تحریک کے دھرنے سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عوامی تحریک کے دھرنے سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔متعلقہ شخص سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھرنے کے شرکاء نے اسے میڈیا کے سامنے پیش کردیا جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشکوک شخص نے بتایا کہ اس کا نام غلام حسین ہے اور بعد میں کہا کہ غلام رسول ہے،وہ جی سکس اسلام آباد کا رہائشی اور سرکاری ملازم ہے ،وہ اپنے محلے دار دوست عمر کے ساتھ دھرنے میں آیا ،پستول دوست کا ہے ۔پکڑے جانیوالے شخص کے پاس کوئی شناخت نہیں تھی۔