کوئٹہ ، وزیر اعلی بلوچستان نے جدہ جانے والی پہلی پرواز کے حجاج کرام کو الوادع کیا

پیر 1 ستمبر 2014 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پیر کے روز کوئٹہ سے جدہ جانے والی پہلی پرواز کے حجاج کرام کو کوئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر الوادع کیا، اس موقع پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے حجاج سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول پاک کی زیارت اور مبارک سفر کے دوران حجاج کرام ملک اور صوبے کی ترقی و خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے مبارک سفر کو آسان بنادے اور آپ کے حج کو حج مبرور بنا دے۔