حکومت کا عمران اور قادری سے دوبارہ پس پردہ مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ،کور کمانڈر کانفرنس کے بعد نواز شریف نے قریبی حلقوں سے مشاورت کی اور معاملے کو بیک ڈورمذاکراتی پالیسی کے ذریعے سے حل کرنے کا فیصلہ کیا‘ر ابطوں کی ذمے داری وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سپرد کر دی ، ذرا ئع
پیر 1 ستمبر 2014 22:36
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) عسکری قیادت کا موقف سامنے آنے کے بعد اعلیٰ حکومتی سطح پرعوامی تحریک اورتحریک انصاف کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کو حل کرنے کے لیے دوبارہ طاہرالقادری اور عمران خان سے پس پردہ مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرا ئع کے مطا بق وزیراعظم نوازشریف نے ان رابطوں کی ذمے داری وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سپرد کردی ہے، عسکری قیادت کا بیان سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے رات گئے اپنے قریبی حلقوں سے مشاورت کی اور اتفاق کیا گیا کہ اس معاملے کو بیک ڈورمذاکراتی پالیسی کے توسط سے حل کیاجائے گا،انھوں نے وفاقی وزیراسحاق ڈار کو ہدایت کردی ہے کہ وہ فوری طور پر رابطوں کا آغاز کردیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ہدایت ملنے کے بعد سیاسی رابطہ کار نے ایم کیو ایم کی قیادت ،گورنرسندھ ،گورنرپنجاب اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق سے رابطے کیے ہیں ،ان کو وزیراعظم کا خصوصی مذاکراتی پیغام پہنچایا گیا ہے، ان رہنماوٴں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسا سیاسی ماحول بنائیں کہ وزیراعظم براست عمران خان اورطاہرالقادری سے ملاقات کرسکیں اور اس معاملے کا حل نکالا جاسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.