Live Updates

عمران خان دھرنا چھوڑ کر بنی گالہ چلے گئے

پیر 1 ستمبر 2014 22:34

عمران خان دھرنا چھوڑ کر بنی گالہ چلے گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دھرنا چھوڑ کر اپنی رہائش گاہ بنہ گالہ چلے گئے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ دھرنا چھوڑ اپنی رہائش گاہ بنی گالہ جا چکے ہیں۔ آج رات 7 بجے کے بعد بھی انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے پرجوش تقریر کی جس میں حکمرانوں کو آرے ہاتھوں لیا اور دوبارہ ایمپائر کی انگلی اوپر جانے کا اشارہ دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اننگز ختم ہو گئی ہے۔ آمر سے زیادہ پارلیمنٹ نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ موقع ملا تو پاکستان کو برطانیہ جیسی فلاحی ریاست بنا دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف کے گرفتار کارکن رہا نہ کئے گئے تو کل تھانے کا گھیراؤ کریں گے۔ کارکنوں سے خطاب کے بعد عمران خان اپنے رفقاء کار کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ بنی گالہ روانہ ہو گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :