Live Updates

جاوید ہاشمی کے انکشافات کے بعد عمران خان کوسیاست سے مستعفی ہو جانا چاہیے‘رانا مشہود،

اگر عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ ہوتی تو وہ دوسرے اداروں کا سہارا نہ ڈھونڈتے پھرتے‘ وزیر قانون پنجاب

پیر 1 ستمبر 2014 22:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) صوبائی وزیرقانون رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے انکشافات کے بعد عمران خان کو سیاست سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ ہوتی تو وہ دوسرے اداروں کا سہارا نہ ڈھونڈتے پھرتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ کام اس وقت کیا جب پاک فوج پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان نے پاک فوج کے بارے میں جھوٹ بول کر قومی ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات