پولیس کاتحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ ‘فہرستیں مرتب کر لی گئیں‘ ذرائع

پیر 1 ستمبر 2014 22:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ، رہنماؤں اور متحرک کارکنوں کی فہرستیں مرتب کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے معمولات زندگی میں رکاوٹ ڈالنے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ کر کے فہرستیں بھی مرتب کر لی ہیں۔اعلیٰ حکام کی اجازت ملتے ہی ان رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی جائیں گی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاریوں کی اطلاعات کے بعد اس سے بچاؤ کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :