Live Updates

تحریک انصاف مکمل جمہوری جماعت ہے ،عمران خان کوئی ایساقدم نہیں اٹھائیں گے جس سے مارشل لاء لگے ،اسدعمر

پیر 1 ستمبر 2014 22:29

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنمااسدعمرنے کہاہے کہ تحریک انصاف مکمل جمہوری جماعت ہے ،عمران خان کوئی ایساقدم نہیں اٹھائیں گے جس سے مارشل لاء لگے ،جاویدہاشمی نے جج سے کام لینے والی بات کی جومضحکہ خیزہے ،اگرایسی باتیں انہیں معلوم تھیں تووہ 2دن پہلے تک پارٹی میں کیوں رہے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ جاویدہاشمی صرف اس بات پردھرنے سے چلے گئے تھے کہ ہم نے آگے نہیں جانا،اس کے علاوہ انہوں نے جوباتیں کی ہیں وہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنیں ۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی میں کئی باریہ سوال ہواکہ کہیں فوج کے ساتھ مل کرتوکچھ نہیں ہورہاتوعمران خان ہمیشہ اس بات کی تردیدکی اورکہاکہ انہوں نے 18سال کی جدوجہد فوج کیلئے نہیں کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی مذاکراتی کمیٹی سے جب بات ہوئی توہم نے کہاکہ آگے نہیں بڑھناچاہئے ،پھرمیں اورپرویزخٹک قادری صاحب سے ملنے بھی گئے اورانہیں بھی کہاکہ آگے نہ بڑھیں لیکن ان کے لوگوں میں ایک جذبہ تھااورانہوں نے کہاکہ ہم فیصلہ کرچکے ہیں اس کے بعدمیری غیرموجودگی میں کورکمیٹی کااجلاس ہواوراراکین کی اکثریت نے کہاکہ ہمیں بھی طاہرالقادری کے ساتھ آگے بڑھناہے ،مجھے فوری طورپربلایاگیاجب میں پہنچاتوعمران خان اعلان کرچکے تھے اورجاویدہاشمی کنٹینرمیں بیٹھے تھے ،جنہوں نے مجھے کہاکہ میں واپس جارہاہوں اس کے علاوہ انہوں نے کوئی بات نہیں کی اگرکوئی بات ان کے علم میں اس وقت بھی آئی تھی تووہ ہمیں بتاتے ۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں سارے جمہوری لوگ بیٹھے ہیں اوراکثریت ان لوگوں کی ہے جمہوریت سے بے پناہ محبت اورلگاوٴرکھتے ہیں ،جاویدہاشمی کے خدشات سے واقف ہوں وہ لاہورسے اسلام آبادتک عمران خان کے ساتھ رہے ،بیج والوں کے اشارے کی بات بھی پہلی بارسنی اورایک جج سے فیصلہ کرانے کی بات بھی پہلی بارسنی ہے جومضحکہ خیزہے تاہم ہماری یہ باتیں ضرورہوتی ہیں کہ دھرنے اورہمارے اقدامات سے فوج اورعدلیہ کاری ایکشن کیاہوگا۔انہوں نے کہاکہ فوج نے آناہوتواس کے پاس کئی بہانے ہوتے ہیں لیکن عمران خان کوئی ایسااقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے مارشل لاء لگے اورنہ ہی مارشل لاء لگنے کے کوئی احکامات ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات