ظہر اور عصر کی نمازوں کے بعد عوامی تحریک و حلیف جماعتوں کے کارکنان کی عارضی طور پر قائم شدہ مساجد میں تلاوت کلام پاک

پیر 1 ستمبر 2014 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے افراد عصرکی نماز کے وقت نماز پڑھنے والے مظاہرین میں قرآن پاک کے پارے تقسیم کرتے رہے ، اکثر مظاہرین نماز کے بعد تلاوت میں مصروف رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کابینہ سیکر یٹریٹ کے باہر علامہ طاہر القادری اور عمران خان کے کنٹینر کے گرد پھولوں کی ایک چھوٹی کیاری کو صفیں بچھا کر مظاہرین کے لئے عارضی جائے نماز میں تبدیل کر دیا گیا جہاں مظاہرین اپنی نمازیں ادا کرتے رہے، اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے چند بزرگ کارکنان اپنے ہاتھوں میں قرآن پاک کے پارے اٹھا کر موجود رہے اار نمازیوں کی جانب سے مطالبہ پر ان کو قرآن پاک کے پارے فراہم کرتے رہے ۔

ظہر اور عصر کی نماز کے بعد اکثر نمازی وہاں قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف نظر آئے۔