سکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں سفارتخانوں کو بند کردیا گیا

پیر 1 ستمبر 2014 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) سکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں سفارتخانوں کو بند کردیا گیا‘ فیصلے سے فارن آفس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے مظاہرے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سفارتخانوں کو بند کردیا گیا ہے۔ سفارتخانوں کو بند کرنے سے متعلق فارن آفس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :