اسلام آباد ،فوج نے حساس عمارتوں کی سکیورٹی سنبھال لی،

مظاہرین حساس عمارتوں سے پیچھے ہٹ گئے،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، وزارت داخلہ کی ہدا یت

پیر 1 ستمبر 2014 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) ریڈ زون میں حساس عمارتوں کی سکیورٹی پاک فوج نے سنبھال لی ہے وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے حساس عمارتوں کی سکیورٹی خود سنبھال لی ہے۔مظاہرین پاک فوج کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں اور ان کے منع کرنے پر مظاہرین راستے سے ہٹ جاتے ہیں۔فوج نے وزیر اعظم ہاؤس , پارلیمنٹ اور دیگر حساس عمارتوں کی سکیورٹی خود سنبھال لی ہے جس کے بعد مظاہرین کی بڑی تعداد حساس عمارتوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔