Live Updates

ہمارے کارکن رہا نہ کئے گئے تو تھانہ آبپارہ کا گھیراؤکرینگے ،عمران خان کی دھمکی

پیر 1 ستمبر 2014 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھمکی دی ہے کہ ہمارے کارکن رہا نہ کئے گئے تو تھانہ آبپارہ کا گھیراؤکرینگے  نواز شریف کی اننگز ختم ہو گئی ہے  امپائرکی انگلی اٹھنے والی ہے  نواز شریف کو کوئی نہیں بچا سکتا عوامی تحریک کے کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں  سیف اللہ نیازی طاہر القادری سے پوچھیں کارکنوں کی تربیت کیسے کی ؟پیر کو دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہم پاکستان کو قوم بنانا چاہتے ہیں اس وقت ہم شیعہ  سنی  وہابی  بلوچ  سندھی  پنجابی  بلوچی  کشمیری سب بٹے ہوئے ہیں ہم ا ن سب کو اکٹھا کر کے نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں عمران خان نے کہاکہ ہم قوم کو تقسیم کر کے ووٹ نہیں لینا چاہتے عمران خان نفرتیں ختم کر نا چاہتا ہے ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں سب کو برابر انصاف ملے تمام شہریوں کو برابر حقوق ملیں ہر شہری کی آواز سنی جائے اور ملک میں عدل و انصاف کا بول بالا ہو انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کوئی جمہوریت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ نے جتنا جمہوریت کو نقصان پہنچایا اتنا کسی آمرنے بھی نہیں پہنچایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جتنی بہترجمہوریت ہوتی ہے اتنی خوشحالی آتی ہے انصاف ملتا ہے قرضے لیکر انڈر پاس اور میٹرو ہم نہیں بنائینگے عوام کو تعلیم  صحت اورروز گار دینگے غربت ختم کرینگے یورپ میں جانوروں کے حقوق انسانوں سے زیادہ ہیں گزشتہ دنوں پولیس نے جو ہمارے ساتھ کیا یورپ میں اگر پولیس جانوروں کیساتھ ایسا کرے تو انہیں جیل جانا پڑتا ہے عمران خان نے کہاکہ یورپ میں ایک پولیس والے نے کتے کو مارے تو اسے چھ ماہ کی قید ہوگئی وہاں دھاندلی نہیں ہوسکتی اگر کوئی کرے تو اسے جیل جانا پڑتا ہے مجھے موقع ملا تو پاکستان کو فلاحی ریاست بنائینگے یورپ میں بیروز گاروں کو حکومت پیسے دیتی ہے غریب آدمی کو لیگل ایڈ دی جاتی ہے ہماری سب سے پہلے تعلیم ترجیح ہے تاکہ معاشرہ آگے بڑھے حقیقی جمہوریت میں لوگ بھوک سے نہیں مرتے کسی جمہوری ملک میں وزیراعظم کاروبار نہیں کرسکتا نواز شریف برطانیہ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں یہاں کیوں نہیں کرتے انہوں نے کہاکہ تھانہ آبپارہ میں ہمارے کارکنوں کو پکڑکر قید کیا گیا آئی جی خٹک کو دھمکی دی کہ اگر صبح تک انہیں رہا نہ کیا تو تحریک انصاف کے کارکن تھانے کا گھیراؤ کرینگے انہوں نے کہاکہ ہمارے منتخب رکن کو بھی گرفتار کیاگیا کوہسار تھانے سے بھی اپنے کارکنوں کو چھڑوائیں گے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے جو ظلم کیا ہے ہم چاہیں تو خیبر پختون خوا ن لیگ کے کارکنوں پکڑ سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کرینگے ہم امن اور قانون پر یقین رکھتے ہیں سب کو نیا سورج طلوع ہوتا نظر آرہا ہے ظالم جتنے اکٹھے ہو گئے ہیں مظلوموں کو تقسیم کیا ہوا ہے ہم نے ظالموں کے خلاف مظلوموں کو اکٹھا کر نا ہے اگر چاہوں تو خیبر پختون خوا میں ایک سال کے اندر اتنا پیسہ کما لوں کہ پاکستان کا امیر ترین آدمی بن سکتا ہوں میں نے قوم کو جمہوریت کا بتایا ہے وزیر اعظم نواز شریف کی اننگز ختم ہوگئی ہے پویلین واپس کیوں نہیں جارہے ہیں ضد نہ کریں نواز شریف کو کوئی نہیں بچا سکتا آج نہیں تو کل  کل نہیں  پرسوں  پرسوں نہیں ترسوں نواز شریف جارہے ہیں ان وقت ختم ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ امپائر کی انگلی اوپر جانے والی ہے عدلیہ اورمیڈیا آزاد ہے عمران خان نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی کو کہا ہے کہ وہ طاہر القادری کے پاس جائیں اور ان سے پوچھیں کہ انہوں نے اپنے کارکنوں کی تربیت کیسے کی ہے تاکہ ہم بھی ویسے کریں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :