اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں 5.36 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پیر 1 ستمبر 2014 21:45

اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں 5.36 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں 5.36 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی این جی کی قیمتیں گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی وجہ سے بڑھائی گئی ہیں ریجن ون سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی فی کلو قیمت میں 5.36 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 71.50 روپے فی کلو مقررک ی گئی ہے جبکہ ریجن تو جن میں بلوچستان ‘ خیبرپختونخواہ اور پوٹھوار ریجن شامل ہیں میں سی این جیت کی قیمت میں 2.10 روپے فی کلو اضافہ کرکے نئی قیمت 76.35 روپے فی کلو کردی گی ہے۔