Live Updates

عمران خان نے بتایا معاملات طے پاچکے ہیں ہر صورت ستمبر تک الیکشن ہونگے، جاوید ہاشمی

پیر 1 ستمبر 2014 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) سینئر سیاستدان اور تحریک انصاف کے برطرف صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے ستمبر میں الیکشن کا کہہ دیا تھا اور پارٹی کو بتایا تھا کہ معاملات طے پاچکے ہیں ہر صورت ستمبر تک الیکشن ہونگے، سپریم کورٹ کے نئے آنے والے ججز نواز شریف کو فارغ کر دیں گے، موجودہ چیف جسٹس کو بھی بدنام کیا گیا اور کہا کہ بیج والے کہتے ہیں کہ طاہر القادری کے ساتھ چلیں۔

سپریم کورٹ کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان نے پوری قوم کو بھڑکایا۔پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باغی سیاستدان جاوید ہاشمی نے اہم انکشاف کیے ہیں جن میں جن میں سپریم کور ٹ آف پاکستان، موجودہ سیاسی بحران سمیت اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں بتادیا تھا کہ ستمبر میں الیکشن ہونگے اور اس کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یقین دلایا تھا کہ سپریم کورٹ کے نئے آنے والے ججز نواز شریف کو فارغ کردیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے طاہرالقادری کے ساتھ چلنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی رائے کو بالائے طاق رکھ کر کیا اور کہا کہ انہیں بیج والے کہتے ہیں کہ طاہر القادری کے ساتھ چلیں ، اس لئے اب ان کی ماننا مجبوری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات