وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،چوہدری نثار اپنی بے بسی کا اظہار کرتے رہے،پہلے کہا تھا انہیں آگے نہ آنے دیں مگر کسی نے نہ مانی،پولیس بات نہیں مانتی ،ایف سی سے کام چلا رہا ہوں،وزیرداخلہ ،اگر پولیس آپ کی بات نہیں مانتی تو پھر آپ کیا کررہے ہیں ؟محمود اچکزئی کا جواب

پیر 1 ستمبر 2014 21:30

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،چوہدری نثار اپنی بے بسی کا اظہار کرتے رہے،پہلے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی لیڈروں کے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنی بے بسی کا اظہارکرتے رہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شریک ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ مشورہ دیا تھا کہ اس لانگ مارچ کو آگے نہ آنے دیا جائے لیکن ان کی بات نہیں مانی گئی حتیٰ کے جب ان لوگوں کو آگے آنے کی اجازت دی گئی تو وہ اس اجلاس سے ہی چلے گئے تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں برسانے والی بندوقیں بھی واپس لے لی گئی ہیں اور اب میں صرف ایف سی سے کام چلا رہا ہوں پولیس کی بات نہیں مانتی ۔ اس پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر پولیس آپ کی بات نہیں مانتی تو پھر آپ کیا کررہے ہیں ؟