موجودہ سیاسی بحران کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی نہیں ہے، آئی ایس پی آر

پیر 1 ستمبر 2014 21:27

موجودہ سیاسی بحران کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی نہیں ہے، آئی ایس پی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا کوئی کردار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے انتہائی اہم بیان میں ان تمام الزامات کی تردید کی گئی ہے جس میں تاثر دیا جا رہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے پیچھے پاک فوج یا آئی ایس آئی کا کردار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بدقسمتی ہے کہ موجودہ سیاسی تنازع میں پاک فوج کو گھسیٹا جا رہا ہے۔ فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے جس نے مختلف مواقعوں پر جمہوریت کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔ تحریک اںصاف اور عوامی تحریک کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحاد اور سالمیت فوج کا طرہ امتیاز ہے۔ استحکام اور اتحاد فوج کی طاقت ہے جس پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :