کیا سب ارکان کو مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا مل گیا ہے؟،

سپیکر کا اسمبلی کا اجلاس ختم کرنے سے قبل ارکان سے استفسار، ارکان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 1 ستمبر 2014 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے پیر کو (آج) منگل سے پارلیمنٹ کیمشترکہ اجلاس کا اعلان کرتے ہوئے تمام ارکان سے استفسار کیا کہ کیا انہیں مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی مل گئی ہے تو سب نے اتفاق کیا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سپیکر اسمبلی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج منگل کے روز دن گیارہ بجے قومی اسمبلی کا جوائنٹ سیشن ہوگا۔

ممبران اسمبلی سے جوائنٹ سیشن کا اجلاس ختم کرنے سے قبل پوچھا کہ کیا تمام ممبران اسمبلی کو مشترکہ اجلاس کی کاپیاں موصول ہوگئی ہیں جس پر حکومتی اپوزیشن اراکین نے سر ہلا کر جواب دیا جس کے بعد سپیکر نے اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا اور تمام ممبران سے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :