جاوید ہاشمی کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں‘ غیر ذمہ دارانہ باتیں کیں‘ اعظم سواتی،

وہ آزاد حیثیت سے بیان دے سکتے ہیں‘ پارٹی کا ان سے کوئی تعلق نہیں‘ رہنماء پی ٹی آئی

پیر 1 ستمبر 2014 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں انہوں نے غیر ذمہ دارانہ باتیں کیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے وہ آزاد حیثیت میں بیان دے سکتے ہیں پارتی سے اب ان کا کوئی تعلق نہیں ہے جاوید ہاشمی نے غیر ذمہ دارانہ باتیں کی ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک لائن پر جا رہی ہے ہمارے فیصلوں پر مشاورت میں بیس سے زائد بندے شامل ہوتے ہیں اور بہت سے ایسے مواقع آئے ہیں جب عمران خان کو ہماری باتیں سننی پڑتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہاشمی کے بیان سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا عمران خان لاکھوں لوگون کے دلوں میں بستے ہیں اور لوگ ان کے ساتھ ہیں۔