تحریک انصاف کا جاوید ہاشمی کو اظہار وجوہ کا نوٹس دینے کا فیصلہ ،

ہاشمی کی باتو ں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،اگر وہ سمجھتے ہیں پارٹی کے فوج سے رابطے ہیں تو پہلے کیوں مستعفی نہ ہوئے ، انصاف نہ ملنے پر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ، شیریں مزاری

پیر 1 ستمبر 2014 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کو اظہار وجوہ کا نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ،شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہاشمی کی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اگر وہ سمجھتے ہیں کہ فوج سے رابطے ہیں تو پہلے کیوں مستعفی نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی ترجمان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی کے فوج سے رابطے ہیں تو پہلے ہی مستعفی ہوجاتے پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کوئی خفیہ ایجنڈا زیر غور نہیں آیا ہم نے انصاف نہ ملنے کی وجہ سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مکمل طورپر جمہوری جماعت ہے۔