شیخ آفتاب احمد کی تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ناصر خٹک اور مسرت زیب سے خصوصی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

پیر 1 ستمبر 2014 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء ) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ناصر خٹک اور مسرت زیب سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہونیوالی اس ملاقات کیلئے شیخ آفتاب احمد خصوصی طور پر دونوں ارکان کے پاس گئے اور انکے درمیان والی نشست پر بیٹھ کر ان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے رہے ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ارکان خصوصی طور پر تحریک انصاف کے دونوں ارکا ن کے پاس گئے اور ان سے ملاقات کی جبکہ مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان تحریک انصاف کی خاتون رکن مسرت زیب کو لے کر پارلیمنٹ سے باہر آئیں اور ان ہی کے ہمراہ روانہ ہوئیں۔