سانحہ ماڈل ٹاؤن کے درج مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات بھی شامل کر لی گئیں

پیر 1 ستمبر 2014 21:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء)ادارہ منہاج القرآن کی درخواست پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے درج مقدمے میں دہشتگردی ،چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے ،اغواء اور توہین قرآن کی دفعات بھی شامل کر لی گئیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تھانہ فیصل ٹاؤن نے 28اگست کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت 21افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر نمبر 696/14 میں 302/324/506/148/149/427/395/109 دفعات شامل کی گئی تھیں ۔ ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کرنے کیلئے بھی درخواست دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پہلے سے درج مقدمے میں دہشتگردی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے، اغواء اور توہین قرآن کرنے پر 7اے ٹی اے،452،365اور 295بی کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔