جاوید ہاشمی نے سیاسی بحران میں ایک نیا بحران کھڑا کر دیا ،

انتہائی نازک حالات میں انکشافات ہیں یا یہ صرف الزامات ہیں ؟سیاسی اور عوامی حلقوں میں بحث

پیر 1 ستمبر 2014 21:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سیاسی بحران میں ایک نیا بحران کھڑا کر دیا ، سیاسی اور عوامی حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ جاوید ہاشمی نے ملک کے انتہائی نازک حالات میں انکشافات کئے ہیں یا یہ صرف الزامات ہیں ؟۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قیادت سے ناراض پی ٹی آئی کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو نے شہر اقتدار کا پہلے سے گرم موسم میں مزید شدت پیدا کر دی ہے جسکے بعد ٹی وی چینلز ‘ سیاسی اور عوامی حلقوں میں جاوید ہاشمی کے انکشافات پر بحث شروع ہو گئی ہے ۔

سنجیدہ حلقے یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ پارٹی قیادت سے ناراضی کے بعد انتہائی نازک حالت میں جاوید ہاشمی نے انکشافات کئے ہیں یا یہ صرف الزامات ہیں ؟ لیکن جو بھی ان کا موجودہ حالات پر گہرا اثر پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :