Live Updates

جاوید ہاشمی کے الزامات کے بعد عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان

پیر 1 ستمبر 2014 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے الزامات کے بعد عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی طرف سے لگائے گئے ایک ایک الزام کی کسی مستند فورم پر تحقیقات کروانی چاہئیں۔

(جاری ہے)

مشاہداللہ خان نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو سیاست میں جو ممتاز مقام حاصل ہے ان کے الزامات کو آسانی سے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے الزامات کو جھٹلانے اور ان کے الزامات کی تردید کرنے والے کے لئے ان سے بہتر کردار اور شہرت کا حامل ہونا ضروری ہوگا۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کی پاسداری کی بحالی و مضبوطی کے لئے جاوید ہاشمی سے بڑھ کر شاید ہی کسی نے قربانیاں دی ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے جو کچھ کیا وہ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات