Live Updates

پرتشدد اورتباہی کے ذریعے سیاسی نظام کی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں،امریکا،املاک کے ذریعے تبدیلی کے نفاذکی کوششوں کی بھی مخالفت کرتے ہیں،تحریک انصاف اورعوامی تحریک پْرتشددراستہ اختیارنہ کریں

پیر 1 ستمبر 2014 20:50

پرتشدد اورتباہی کے ذریعے سیاسی نظام کی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں،امریکا،املاک ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) امریکانے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ پرتشدد اورتباہی کے ذریعے سیاسی نظام کی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں،املاک کے ذریعے تبدیلی کے نفاذکی کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں،پاکستان کی صورتحال مانیٹرکررہے ہیں،تحریک انصاف اورعوامی تحریک پْرتشددراستہ اختیارنہ کریں،اسلام آباد میں جاری سیاسی صورتحال پر معاملات اس طرح حل کیے جائیں کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو،ہم سمجھتے ہیں کہ پرامن بات چیت کی ضرورت ہے اور پاکستان کی حکومت کو ماورائے آئین اقدامات کے ذریعے ہٹانے کی کوششیں نہیں کی جانی چاہیے، نواز شریف وزیر اعظم ہیں اور امریکا ان کے ساتھ کام جاری رکھے گا جیسے پاکستان میں دیگر متعدد لوگوں کے ساتھ کرتا ہے،پیر کو امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پرتشدد اورتباہی کے ذریعے سیاسی نظام کی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں،املاک کے ذریعے تبدیلی کے نفاذکی کوششوں کی بھی مخالفت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پرامن بات چیت کی ضرورت ہے اور پاکستان کی حکومت کو ماورائے آئین اقدامات کے ذریعے ہٹانے کی کوششیں نہیں کی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم ہیں اور امریکا ان کے ساتھ کام جاری رکھے گا جیسے پاکستان میں دیگر متعدد لوگوں کے ساتھ کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اورعوامی تحریک پْرتشددراستہ اختیارنہ کریں،اسلام آباد میں جاری سیاسی صورتحال پر معاملات اس طرح حل کیے جائیں کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو،انہوں نے کہاکہ فریقین سے تشدد سے اجتناب اورقانون کا احترام کرنے کی اپیل کی اورکہاکہ پرامن احتجاج اورآزادی اظہار رائے جمہوریت کی خصوصیات ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان میں ہونے والے واقعات میں کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :