پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج)طلب وزیر اعظم سیشن میں شرکت کرینگے

پیر 1 ستمبر 2014 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج)منگل کی صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا۔صدر مملکت ممنون حسین کی تجویز پر وزیر اعظم نواز شریف سیشن میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا مشترکہ اجلاس موجودہ سیاسی بحران کے حل اور ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی ۔اجلاس میں آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کے سلسلے میں ایک مشترکہ قرارداد بھی پیش کی جائیگی

متعلقہ عنوان :