چیف جسٹس ناصر الملک کا عدالت عظمیٰ کے تمام ججز کو فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کا حکم

پیر 1 ستمبر 2014 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک نے عدالت عظمیٰ کے تمام ججز کو فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے ترجمان شاہد کمبوہ کے مطابق عدالتوں میں سالانہ تعطیلات ہیں اس لیے متعدد جج صاحبان چھٹیوں پر تھے۔چیف جسٹس سمیت تمام 16 جج صاحبان (آج) منگل سے اسلام آباد میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے سپریم کورٹ کے ججز کی 8 ستمبر تک چھٹیاں تھیں۔