ملک میں آگ لگانے والے محب وطن نہیں ہوسکتے،پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگاکرپولیس پرحملہ کھلی منافقت ہے، سیکرٹری اطلاعات اھلسنت والجماعت پاکستان

پیر 1 ستمبر 2014 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) سیکرٹری اطلاعات اھلسنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ قومی تنصیبات پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ہیں،عمران اور قادری پر بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے،ملک میں آگ لگانے والے محب وطن نہیں ہوسکتے،پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگاکرپولیس پرحملہ کھلی منافقت ہے۔حملے اور جلاؤگھیراؤ سانحہ پنڈی سے مماثلت رکھتے ہیں۔

پیر کو پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ڈنڈابردار حملہ آوروں کی جانب سے پاکستان ٹیلی وژن کی عمارت پر حملہ اوروہاں موجود عملے کو یرغمال بنائے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں جاری دہشتگردی کی نئی لہر جوکہ مخصوص ایجنڈے کے تحت پیدا کی جارہی ہے اس میں ملوث دونو ں جماعتوں کے سربراہان اور ان کے ڈنڈ بردار کارکنان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے کیونکہ قومی تنصیبات پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ہیں اور وہ کسی معافی کے قابل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آخر یہ کس قسم کا احتجاج اور دھرنا ہے جس میں وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون میں جاکر ملکی تنصیبات اور اہم عمارتوں پر قبضہ کرنا فتح کی علامت اور کامیابی قرار دی جارہی ہے اور اعلانات کرنے والے بھی خود دونوں جماعتوں کے سربراہ ہیں جوکہ پہلے اپنے کارکنان کو اکساتے ہیں پھر جب وہ نقصان پہنچا کر واپس آجاتے ہیں تو ان سے لاتعلقی کا اظہار کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اھلسنت والجماعت نے سات ہزار سے زائد لاشیں اٹھا کر آج تک اس قسم کا احتجاج کو سوچا تک نہیں کیونکہ ہم اس کو اپنا ملک سمجھتے ہیں چاہے یہاں انصاف نہ بھی ملے لیکن یہ پاکستان ہمارے اکابرین اوربزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کو یہ سبق پڑھایا گیا ہے کہ پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگاکر پولیس کے اعلی افسران سمیت سپاہیوں کے سر پھاڑدیے جائیں اور ان پر حملہ کیے جائیں جوکہ کھلی منافقت ہے اور ملکی سلامتی اداروں کو ایسے عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دیناچاہیے جبکہ حملے اور جلاؤگھیراؤکا طریقہ سانحہ پنڈی سے مماثلت رکھتا ہے جس پر اھلسنت والجماعت کو گہری تشویش ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ ایرانی تربیت یافتہ دہشتگرد مظاہرین کی آڑ میں وفاقی دارالحکومت میں کوئی بڑی کاروائی کرڈالیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی وزیر خواجہ آصف بڑی تعداد میں تربیت یافتہ دہشتگردوں کی موجودگی کی نشاندہی کرچکے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ اھلسنت والجماعت تمام تر صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے اگر ملکی تنصیبات پر حملے نہ روکے گئے تو عوام اھلسنت خود نکل کر مظاہرین سے نمٹنا جانتی ہے کیونکہ پولیس فورسز پر مزید حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :