Live Updates

کسی عمارت میں فوج یا پولیس نہیں تو جواز بنا کر حملہ نہیں کیا جاسکتا ،پرویز رشید ،پی ٹی وی پر حملے کی ذمہ داری عمران خان اور طاہرالقادری پر عائد ہوتی ہے ،پی ٹی وی پر حملہ عمران خان اور طاہر القادری کی اشتعال انگیز تقریروں کا نتیجہ ہے ، وزیراطلاعات

پیر 1 ستمبر 2014 20:15

کسی عمارت میں فوج یا پولیس نہیں تو جواز بنا کر حملہ نہیں کیا جاسکتا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کسی عمارت میں فوج یا پولیس نہیں تو اسے جواز بنا کر حملہ نہیں کیا جاسکتا۔ایک انٹرویو میں پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملے کی ذمہ داری عمران خان اور طاہرالقادری پر عائد ہوتی ہے اور اس سے دنیا بھر میں پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر ہونے والے حملے میں ملوث نہ ہونے کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پر حملہ عمران خان اور طاہر القادری کی اشتعال انگیز تقریروں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرتشدد مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست کے خلاف تشدد کا خاتمہ کریں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات