حملہ آور انتہائی تربیت یافتہ اور فون پر ہدایت لے رہے تھے، اطہرفاروق بٹر

سب سے پہلے حملہ آوروں نے پی ٹی وی ورلڈ کی نشریات بند کرائیں حملہ آور کنٹین سے بھی سامان اٹھا کرلے ،انٹرویو

پیر 1 ستمبر 2014 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر اطہر فاروق بٹر نے کہا ہے کہ حملہ آور وں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے حملہ آورقادری زندہ باد اور انقلاب کے نعرے لگارہے تھے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حملہ آور تربیت یافتہ ڈنڈوں اور کٹر سے لیس تھے حملہ آوروں نے پہلے پی ٹی وی ورلڈ بند کیا پھر پی ٹی وی نیوز۔

(جاری ہے)

اطہر فاروق نے کہا کہ ہمارے 20 سے زائد کیمرے غائب ہیں دنیا کویہ پیغام دیا گیا کہ اسٹیٹ ٹی وی کو بند کردیا گیا۔حملہ آوروں کے اندرداخل ہونے پرہم نے خواتین اسٹاف کو وہاں سے نکال دیاپی ٹی وی کی عمارت پہنچنے کیلئے 5 ناکوں سے گزرنا پڑتا ہے حملہ آور انتہائی تربیت یافتہ تھے۔سب سے پہلے حملہ آوروں نے پی ٹی وی ورلڈ کی نشریات بند کرائیں حملہ آور کنٹین سے بھی سامان اٹھا کرلے گئے ۔حملہ آور ٹیلی فون پر کسی سے ہدایت لے رہے تھے ۔حملہ آوروں کو معلوم تھا نشریات کہاں سے بند ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :