وزیر اعظم اور وزیر اعلی سمیت 21افراد کیخلاف درج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز، انویسٹی گیشن پولیس نے موقعے کا ملاحظہ کرنے کے بعد گواہوں کو بلانے کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے

پیر 1 ستمبر 2014 20:14

وزیر اعظم اور وزیر اعلی سمیت 21افراد کیخلاف درج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سمیت 21افراد کیخلاف درج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔ فیصل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے گزشتہ روز موقعے کا ملاحظہ کرنے کے بعد گواہوں کو بلانے کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن نے گواہ طلب کرنے کے حوالے سے مدعی ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن جواد حامد کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔یہ مقدمہ جمعرات کے روز وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب سمیت 21 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں قتل ،اقدام قتل،ڈکیتی اور پولیس آرڈیننس کی دفعات سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :