وزیراعلیٰ شہبازشریف کا پسرور کے علاقے میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

پیر 1 ستمبر 2014 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پسرور کے علاقے میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔