وزیر اعظم میاں نواز شریف ہرگزاستعفیٰ نہ دیں،شہریارخان،

اگر وزیر اعظم میاں نواز شریف کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا تو وہ لیاقت باغ میں خود سوزی کریں گے ،پشاورمیں پریس کانفرنس

پیر 1 ستمبر 2014 20:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن) باجوڑ ایجنسی کے کارکن اور نامور شاعر رشید خان رشید (مرحوم) کے بیٹے شہریار رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف استعفیٰ نہ دیں کیونکہ ان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے اور ان کو پورے پاکستان کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر وزیر اعظم میاں نواز شریف کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا تو وہ لیاقت باغ میں خود سوزی کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری چےئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری پر عائد ہوگی ۔

وہ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف منتخب وزیر اعظم ہیں منتخب وزیر اعظم سے اس طریقے سے استعفے کا مطالبہ کرنا غیر آئینی ہے جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کینیڈین شہری ہیں اور وہ بھی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان اور طاہر القادری کو غیر آئینی اقدام کرنے پر گرفتار کرے تاکہ آئندہ کوئی ایسا عمل نہ کرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوششوں سے دونوں پارٹیوں کے سربراہ باز نہ آئے تو وہ جمہوریت کے استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے تمام مسلم لیگی اراکین اور رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ اگر جمہوریت کو ڈی ریل کیا گیا اورنوازشریف کووزرات عظمیٰ سے ہٹایاگیاتووہ لیاقت باغ روالپنڈی میں خودسوزی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :