Live Updates

کرکٹ کی طرح سیاست میں بھی کامیابی عمران خان کے قدم چومے گی، جاوید میانداد،

پاکستان میں کرکٹ کاہی نہیں پورے نظام کا آوا بگڑا ہوا ہے، میڈیا سے گفتگو

پیر 1 ستمبر 2014 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) سابق کرکٹر جاوید میانداد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی طرح سیاست میں بھی کامیابی عمران خان کے قدم چومے گی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان باکردار آدمی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں موجودہ صورت حال پر میڈیا سے گفت گو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی طرح سیاست میں بھی کامیابی عمران کے قدم چومے گی، پاکستان کو عمران خان جیسے ہی لیڈرکی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام عام آدمی کے حالات نہیں بدل سکتا، پاکستان میں کرکٹ کاہی نہیں پورے نظام کا آوا بگڑا ہوا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :