پوری کور کمیٹی نے شیخ رشید کے خلاف مشترکہ قرار داد پیش کی تھی وہ پارٹی کو تباہ کردیں گے ، جاوید ہاشمی

پیر 1 ستمبر 2014 19:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) سنیئر سیاستدان و تحریک انصاف کے برطرف صدر اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی پوری کور کمیٹی نے شیخ رشید کے خلاف مشترکہ قرار داد پیش کی تھی کہ وہ پارٹی کو تباہ کردیں گے، شیخ رشید جس طرح اسمبلی میں پہنچے ہیں وہ سب کو علم ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کے روز پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید تحریک انصاف پر اپنے فیصلے مسلط کرواتے ہیں اور عمران خان ان کے ایجنڈے پر چل پڑے ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ پوری کور کمیٹی نے شیخ رشید کے خلاف قرار داد پیش کی تھی کہ وہ تحریک انصاف کو تباہ کر دیں گے مگر عمران خان نہ مانے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جسطرح رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر آئے ہیں وہ ہمیں معلوم ہے۔

متعلقہ عنوان :