اسلام آباد،مشتعل مظاہرین کا پاک سیکرٹریٹ ، پارلیمنٹ کی راہداریوں، پنجاب ہاوٴس ، بلوچستان ہاوٴس ،پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر، ریڈیو پاکستان اور تھانہ سیکرٹریٹ پر دھاوا

پیر 1 ستمبر 2014 19:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پیر کے روز تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مشتعل مظاہرین کی طرف سے پاک سیکرٹریٹ ، پارلیمنٹ کی راہداریوں، پنجاب ہاوٴس ، بلوچستان ہاوٴس ،پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر، ریڈیو پاکستان اور تھانہ سیکرٹریٹ پر دھاوا بولا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بھی تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنان کی پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا جہاں مشتعل کارکنان نے پارلیمنٹ ہاوٴس کی راہداریوں ، پاک سیکرٹریٹ، ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اور پنجاب و بلوچستان ہاوٴس پر حملے کیے ۔

(جاری ہے)

مشتعل مظاہرین کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اور پاک سیکرٹریٹ سے فوج کے ذریعے باہر نکالا گیا۔ مظاہرین نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس پر بھی دھاوا بولا اور کئی ملزموں کو بھی فرار کروا نے میں معاونت فراہم کی ۔دوسری جانب سے عوامی تحریک کے کارکنان رکاوٹیں توڑ کر وزیر اعظم ہاوٴس کے سامنے تک پہنچے جس پر طاہر القادری نے انہیں مبارک باد پیش ۔ پولیس اور پی ٹی وی کے افسران کے مطابق پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر پر حملے کرنے والے مظاہرین اعلی تربیت یافتہ تھے جو فون پر حملے کے دوران مسلسل ہدایات لے رہے تھے اور اپنی جماعتوں و لیڈروں کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے.