اسلام آباد میں کارکنوں اورمیڈیاپرپولیس تشدد،پشاورسمیت صوبہ بھر میں وکلاء کاعدالتوں سے بائیکاٹ

پیر 1 ستمبر 2014 19:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) اسلام آباد میں سیاسی کارکنوں اورمیڈیا کے نمائندوں پر پولیس تشدد کے خلاف پشاورسمیت صوبہ بھر کے وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ کرکے ہڑتال کی ،وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے سائلین کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزاسلام آباد میں پنجاب پولیس کی جانب سے پر امن سیاسی کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں پر تشدد اور ہلاکتوں کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنوں نے عدالتوں کا بائیکاٹ کرکے ہڑتال کی وکلاء کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کے باعث پیشی کے لیئے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پشاور میں بھی وکلاء کے ہنگامی اجلاس منعقد ہوئے جس میں اسلام آباد واقعے کو حکومت کی ناکامی قرار دیا گیا ہے اورمطالبہ کیاگیا کہ تمام موجودہ ملکی صورتحال انتہائی نازک ہے لہذا تمام فریقین افہام وتفہیم سے مسائل حل کرکے قوم کواس مشکل سے نکال دیں اگر صورتحال اسی طرح گھمبیر رہی توملک کوبہت بڑانقصان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :