وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کی ملکی و عالمی سطح پر اہمیت،

ڈی جی آئی ایس پی آر نے جب ٹویٹ پر وزیراعظم سے استعفے کی اطلاعات کی تردید کی تو صرف دو منٹ میں اس خبر کو سینکڑوں بار ری ٹویٹ کیا گیا ، ایک ہزار سے زائد لوگوں نے اسے لائک کیا

پیر 1 ستمبر 2014 19:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات پر ملکی و عالمی سطح پر اہمیت کا انداز اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے جب ٹویٹ پر وزیراعظم سے استعفے کی اطلاعات کی تردید کی تو صرف دو منٹ میں اس خبر کو سینکڑوں بار ری ٹویٹ کیا گیا ااور ایک ہزار سے زائد لوگوں نے اسے لائک کیا .