آرمی چیف نے وزیراعظم سے استعفے کاکوئی مطالبہ نہیں کیا ،اطلاعات بے بنیاد ہیں،

حکومتی ترجمان ،ڈی جی آئی ایس پی آر اور عسکری ترجمان کی طرف سے تردید

پیر 1 ستمبر 2014 19:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) عسکری ترجمان نے آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعظم کے استعفے کے حوالے سے نجی چینلز کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے پیر کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات میں وزیراعظم کے استعفے یا چھٹی پر جانے کے بارے میں باتوں کی تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

بعض نجی چینلز نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ آرمی چیف راحیل شریف نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ملاقات میں تین ماہ کے لیے مستعفی ہونے یا چھٹی پر جانے کا مشورہ دیا ہے تاہم حکومتی ترجمان نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے جس کے بعد آئی ایس پی آر نے بھی اس قسم کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے بھی اپنے ٹویٹ پیغام میں بھی اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو استعفے یا چھٹی پر جانے کا مشورہ دیا ۔