سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عوام اور میڈیا پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت بار کو لاہو ررجسٹری میں طلب

پیر 1 ستمبر 2014 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد میں عوام اور میڈیا پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی پر زور مذمت کی ہے۔پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملکی شدید بحران کی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لاہور سپریم کورٹ رجسٹری آفس میں ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں آصف محمود چیمہ سیکرٹری بار نے گزشتہ دو روز سے اسلام آباد میں نہتے لوگوں اور میڈیا پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کی پر زور مذمت کی۔

بار کے عہدیدار علیم بیگ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کا پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچنا اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کرنا حکومت اور ان کے مشیروں کی نامناسب حکمت عملی کا نتیجہ ہے اگر عمران خان کا مطالبہ چودہ ماہ پہلے قبول کرلیا جاتا اور چار حلقوں میں دوبارہ گنتی کروالی جاتی اور پاکستان تحریک انصاف کے مطابق انگوٹھا کا موازنہ کروالیا جاتا تو نوبت آج یہاں تک نہ پہنچتی۔

(جاری ہے)

آصف محمود چیمہ نے بھی حکمران پارٹی اور ان کے مشیروں کو آج کی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر بروقت ہوجاتی تو آج یہاں تک نوبت نہ آتی۔ سپریم کورٹ بار نے پولیس کے میڈیا کے رپورٹرز اور کیمرہ مین حضرات پر وحشیانہ تشدد پر بھی پر زور الفاظ میں مذمت کی اور انہیں یقین دلایا کہ سپریم کورٹ بار اپنی تمام تر خدمات ان کے لئے پیش کرتی ہے اور انہیں فری لیگل ایڈ ہر وقت مہیا کرنے کو تیار ہے۔۔

متعلقہ عنوان :