تحریک انصاف نے وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت چھ حکومتی شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس میں درخواست دے دی
پیر 1 ستمبر 2014 19:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سمیت چھ حکومتی شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس میں درخواست دے دی ہے۔ درخواست تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور عارف علوی ککی طرف سے تھانہ سیکرٹریٹ میں دی گئی ہے، سیکرٹریٹ پولیس نے درخواست وصول کر کے اس لیگل برانچ سے رائے طلب کر لی ہے۔
پیر کے روز تحریک انصاف کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو ایک درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور تشدد کیا جس سے چار سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے ۔(جاری ہے)
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نہتے مظاہرین فائرنگ کی گئی جس سے چار افراد جاں بحق اور چار سو سے زائد زخمی ہوئے۔
درخواست گزار کے مطابق ان کے کارکن پرامن تھے جنہوں نے ایک گملہ تک نہیں توڑا مگر حکومت کی طر ف طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔درخواست میں وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو نامزد کیاگیا ہے۔سیکرٹریٹ پولیس نے مذکورہ درخواست وصول کر لی ہے اور اس پر مزید کاروائی کے لئے لیگل برانچ سے رائے طلب کر لی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.