سرکاری عمارتوں پر حملہ انتہائی شرمناک و افسوسناک عمل ہے، حملہ کرنیوالوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

پیر 1 ستمبر 2014 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سرکاری ٹی وی پر ہونیوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، سردار ایاز صادق و مرتضی جاوید عباسی نے کہاہے کہ سرکاری عمارتوں پر حملہ انتہائی شرمناک و افسوسناک عمل ہے، حملہ کرنیوالوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اپنے ایک مذمتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ پی ٹی وی ایک قومی اداراہ ہے اس پرحملہ ، عملے کے ساتھ بدتمیزی اور قیمتی تنصیبات کی توڑ پھوڑ انتہائی شرمناک اور قابل افسوس فعل ہے۔

پی ٹی وی ایک قومی چینل ہے اور اس پر حملہ کرکے اس کی نشریات کو بند کرانا قوم کی آواز کو دبانے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملے نے بین الاقوامی سطح پر ہمارے قومی تشخص کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے قومی املاک کو نقصان پہنچانے اورپی ٹی وی میں توڑپھوڑ کرنے اور عملے کو زدوکوب کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :