Live Updates

پاکستا ن عوامی تحریک نے سرکاری ٹی وی پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دی،پی ٹی وی پر یلغار ماروی میمن نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کروائی ،ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان نے اپنے کارکنان کو اور دیگر عوام کو کسی بھی سرکاری عمارت میں جانے سے روک دیا۔ انصار ملک،،مصطفی خان،غلام علی خان

پیر 1 ستمبر 2014 18:58

پاکستا ن عوامی تحریک نے سرکاری ٹی وی پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری حکومت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستا ن عوامی تحریک نے سرکاری ٹی وی پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دی،پی اے ٹی کے رہنماؤں انصار ملک،،مصطفی خان،غلام علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پر یلغار ماروی میمن نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کروائی ،ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان نے اپنے کارکنان کو اور دیگر عوام کو کسی بھی سرکاری عمارت میں جانے سے روک دیا۔

پیر کے روز احتجاجی دھرنا میں وضاحت کرتے ہوئے انصار ملک، مصطفی خا ن اور غلام علی خان نے کہاہے کہ پی ٹی وی پر ہونے والے حملے سے پاکستان عوامی تحریک کا کوئی تعلق نہیں نہ ہی اس حملے میں تحریک انصاف کے کارکنان شامل ہیں یہ یلغار ن لیگی رکن اسمبلی ماروی میمن نے منصوبہ بندی کے تحت کرائی۔

(جاری ہے)

ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ اپنے حقوق کے لئے اتنے دنوں سے بیٹھے ہوئے غیر مسلح کارکنان نے ایک شیشہ بھی نہیں توڑا ،کسی سرکاری عمارت کو نقصان نہیں پہنچایا۔

حکومتی وزراء عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدداور توڑ پھوڑ کے الزام بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔کامیابی عوام کی ہوگی۔عوام پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔حکمرانوں نے اپنے اقتدار کی خاطر ریاست کو داؤ پر لگا دیا ہے۔عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی مخالفت کرنے والے عوام اور ریاست پاکستان کے مخالف اور اپنے ذاتی مفادات کے محافظ ہیں۔

طاہر اشرفی اور حاجی گلزار اعوان جیسے نا معلوم لوگوں کو اپنے ذاتی مفادات خطرے میں نظرآرہے ہیں اس لئے عوامی ایجنڈے اور عوامی لیڈروں کی مخالفت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفاداتی ٹولے کے بھاگنے کاوقت آگیا ہے۔ عوامی حقوق کا استحصال کرنے والوں کو اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں ہے۔پاکستان عوامی تحریک دس نکاتی ایجنڈے پر مشتمل عوامی، فلاحی پیکج پر عمل درآمد کر کے ہی عوام کو ان کے حقوق مل سکتے ہیں۔قائداعظم کے حقیقی پاکستان کی تکمیل کے لئے موجودہ حکمرانوں کاجاناضرور ہوچکا ہے۔گزشتہ 18دنوں سے جاری عوام کاپر امن احتجاج جاری ہے۔عوام کے احتجاج کو ترجیح نہ دینا غیر جمہوری اور غیر آئینی رویہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :