آئی ایس پی آر جاوید ہاشمی کے الزامات کی وضاحت دے، عاصمہ جہانگیر

پیر 1 ستمبر 2014 18:56

آئی ایس پی آر جاوید ہاشمی کے الزامات کی وضاحت دے، عاصمہ جہانگیر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے قانونی ماہر اور سینئر وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ آرمی حکومت پر قبضہ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئی ایس پی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی وضاحت کرے۔عاصمہ جہانگیر نے مطالبہ کیا کہ ان الزامات پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔