آئین میں ثا لث کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے، عاصمہ جہانگیر،

موجودہ صورتحال میں سپریم کورٹ کے ججوں کو استعفے دے دینے چاہئیں

پیر 1 ستمبر 2014 18:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ آئین میں ثا لث کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے،موجودہ صورتحال میں سپریم کورٹ کے ججوں کو استعفے دے دینے چاہئیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ اگر ملک میں فوج آ گئی تو دس سال نہیں جائے گی ،سیاسی جماعتوں کو چاہئیے کہ فوج کوروکنے کے لئے معاملے کا خود ہی سیاسی حل نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اکابرین وزیر اعظم کو مزید رسوا نہ کریں اورموجودہ سیاسی صورتحال کاسکرپٹ لکھنے والوں کو جواب دینے کے لئینگران سیٹ اپ لایا جائے۔عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت نے موجودہ صورتحال کا سکرپٹ لکھا مگر انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں انہیں عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :