لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کا پولیس ریکارڈ ملزمان کو دکھانے کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

پیر 1 ستمبر 2014 18:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کا پولیس ریکارڈ ملزمان کو دکھانے کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبروپراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قوانین کے تحت ضمنی اور پولیس ریکارڈ کا معائنہ کرنا صرف عدالت،پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کا استحقاق ہے ان کے علاوہ کوئی اور فرد پولیس ریکارڈ کا معائنہ کرنے کا استحقاق نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے ملزمان کو اس مقدمے کا پولیس ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔