Live Updates

مو لا نا فضل الرحمن نے کبھی کوئی فتوی نہیں دیا ، لگتا ہے عمران خان مسلسل نا کامیوں کی وجہ سے غلط بیانی پر اتر آئے ہیں،جے یو آئی ،مو لا نا فضل الرحمن کے خلاف نعرے لگوانا عمران خان کا پرانا وطیر ہ ہے وہ جذباتی ہو کر سیا ست کے اسلوب ہی بھول گئے ہیں ، رہنماؤں کا مشترکہ بیان

پیر 1 ستمبر 2014 18:48

مو لا نا فضل الرحمن نے کبھی کوئی فتوی نہیں دیا ، لگتا ہے عمران خان مسلسل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) مو لا نا فضل الرحمن نے کبھی کوئی فتوی نہیں دیا ہے ایسا لگتا ہے کہ عمران خان مسلسل نا کامیوں کی وجہ سے غلط بیانی پر اتر ائے ہیں ،مو لا نا فضل الرحمن نے کوئی فتوی نہیں دیا ہے لیکن حقائق اور بین الاقوامی ایجنڈے سے قوم کو ضرور اگاہ کیا ہے ، عمران خان نے لا کھوں کی بجائے ہزاروں افراد بمشکل جمع ہونے کا غصہ مو لا نا فضل الرحمن پر اتار نے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں ، عمران خان لا کھوں افراد جمع نہ کر سکے تو اس میں جے یو آئی کی قیادت کا کیا قصور ہے ، مو لا نا فضل الرحمن کے خلاف نعرے لگوانا عمران خان کا پرانا وطیر ہ ہے وہ جذباتی ہو کر سیا ست کے اسلوب ہی بھول گئے ہیں افسوس ہے کہ کپتان خان نے سیا ست میں شائستگی نہیں سکھی ہے،پی ٹی آئی کی صو بہ خیبر کی اسمبلی توڑ نے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی یہ کہاں کا اصول ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے اور خیبر میں حکومت یہ کھلا تضاد ہے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق یہ باتیں جے یو آئی کے راہنماؤں مو لا نا عبد الغفور حیدری ،مو لا نا سید عبد المجید ندیم شاہ ،مو لا نا محمد امجد خان ،حاجی شمس الرحمن شمسی،مفتی ابرار احمدنے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان پا کستان کے وزیر اعظم بننے کے لیئے تڑپ رہے ہیں لیکن یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گاانہوں نے کہا کہ جے یو آئی صو بہ خیبر کی اسمبلی بچانا چاہتی ہے تا کہ جمہوری نظام چلتا رہے انہوں نے کہا کہ صو بہ خیبر میں پی ٹی آئی اپنی نا کا میوں پر پرداہ ڈالنے کے لیئے پورے صوبے کی عوام کو سزا دینا کہا ں کا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر کی اسمبلی کو توڑنے کا منصوبہ بنانے والوں کو نا کا میوں کا سامنا کر نا پڑے گا انہوں نے کہا کہ خیبر میں عوام سے کیئے وعدے پورے کر نے میں نا کام ثا بت ہو ئے انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں پی ٹی آئی کا ایک بھی ممبر نہیں لیکن وہاں سے بھی استعفی دینے کے دعوے ہیں انہوں نے کہا کہ نئے انتخا بات مسائل کا حل نہیں ہیں بلکہ ملک بے شمار مسائل کا شکار ہو جا ئے گا مو لا نا حیدری اور دیگر نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو غیر جمہوری راستے پر لے جا نا چاہتی ہے جے یو آئی ایسی ہر سازش کا مقابلہ کرے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک میں تین صوبوں میں دھاندلی نظر آتی ہے لیکن خیبر کو پاک صاف سمجھتے ہیں کیوں کہ وہاں خود ان کی جماعت کی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ دھاندلی تو خیبر میں ہو ئی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات