لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ،ایل ایس ای 25انڈیکس114.89پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5291.43پربندہوا

پیر 1 ستمبر 2014 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس114.89پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5291.43پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر76کمپنیوں کا کاروبارہوا۔8کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،18کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 50 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل12لاکھ حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں کے الیکٹرک لمیٹڈ کے2لاکھ98 ہزار 500 حصص۔لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے2 لاکھ1ہزار500 حِصص۔جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے1 لاکھ37ہزارحِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ ہیسکول پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت0.93روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.75 روپے کم ہو گئی۔