سرکاری ٹی وی کے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونیوالے بلوائیوں نے دیواروں اور گاڑیوں پر انقلاب کے نعرے بھی تحریر کئے،مسجد کی چٹائیاں بھی اٹھا کر لے گئے، کینٹین سے کھانے پینے کی اشیاء بھی لوٹ لیں ،خواتین نے جانیں بچانے کیلئے مسجد میں پناہ لی
پیر 1 ستمبر 2014 18:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء)قومی ٹیلی وژن کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ آور ہونے والے بلوائیوں نے دیواروں اور گاڑیوں پر بھی انقلاب کے نعرے تحریر کئے ، مسجد کی چٹائیاں تک اٹھا کر لے گئے جبکہ کینٹین سے کھانے پینے کی اشیاء بھی لوٹ لیں ۔ سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور ہونے والے بلوائیوں نے عمارت میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑا جبکہ عمارت کی دیواروں اور احاطے میں کھڑی گاڑیوں کے آگے پیچھے انقلاب ‘ انقلاب کے نعرے بھی تحریر کئے ۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور ہونے والے احاطے میں واقع مسجد میں بھی گئے جہاں سے انہوں نے چٹائیاں تک اٹھا لیں ۔پی ٹی وی کی خواتین ورکرز نے اپنی جانیں بچانے کے لئے مسجد میں پناہ لی ۔(جاری ہے)
رپورٹ میں میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حملہ آور ہونیوالے ماہر لوگ تھے جنہوں نے کیمروں کی اسیسریز بھی نکال لیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمام لوگ ڈنڈوں اور اسلحہ سے مسلح تھے جو ملازمین کو ہراساں کرتے رہے۔ اس موقع پر بعض لوگ وہاں پڑے ہوئے صوفوں پرلیٹ بھی گئے اور انقلاب انقلاب کے نعرے لگاتے رہے۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ حملہ آوروں نے عمارت کے اندر داخل ہوتے ہی موجودہ صدر اور وزیر اعظم اور سابق صدور اور وزرائے اعظم کی آویزاں تصاویر کے فریم بھی اتار کر انہیں توڑ دیا ۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.