آئندہ 72 گھنٹوں میں موجودہ بحران کا فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید احمد
پیر 1 ستمبر 2014 18:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ ملک میں جاری صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور آئندہ 72 گھنٹوں میں موجودہ بحران کا فیصلہ ہوجائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورت حال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور حالات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس وقت اسلام آباد میں اعصاب کی جنگ لڑی جارہی ہے، حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے 6 میں پونے 6 مطالبات مان لئے ہیں، ہوسکتا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں تمام مطالبات ہی مان لئے جائیں۔
آئندہ 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں اور اسی دوران موجودہ بحران کا فیصلہ ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی وی پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔(جاری ہے)
سرکاری عمارات میں داخل ہونا غیرقانونی ہے، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے انہیں عمران خان کے ساتھ ہونے والے معاملے پر بلاوجہ ملوث کیا انہیں اس سارے مسئلے پر کچھ بھی معلوم نہیں تھا، آج وہ بہت بڑے جمہوریت کے چیمپئن بن رہے ہیں حالانکہ ان سمیت ملک کا کوئی بھی سیاستدان ایسا نہیں جس نے کبھی کسی آمر کی حمایت نہ کی ہو، جنرل ضیاالحق کی کابینہ میں وزارت کا حلف لینے کے لئے وہ ان کے گھر میں تیار ہوئے تھے۔
اس لئے وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ انہیں چاہئے تھا کہ وہ بحیثیت صدر تحریک انصاف اپنی جماعت کو سنبھالتے، وہ سمجھتے ہیں لوگوں کو ان سے محبت ہے اس لئے وزیر اعظم سے لے کر خواجہ سعد رفیق اور مخدوم جاوید ہاشمی انہیں ہی نشانہ بنارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.